غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی کانگریس کے رکن منتخب
Web Desk
4 November 2026
امریکی ریاست نیو جرسی میں مصری نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر آدم حموی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہو گئے ہیں، جہاں وہ نیو جرسی کے نویں تاریخی حلقے سے کانگریس پہنچنے والے پہلے مسلمان اور پہلے مصری نژاد رکن بن گئے ہیں۔ ڈیموکریٹ امیدوار ڈاکٹر آدم حموی نے اپنے حریف ریپبلکن امیدوار گریگ میل کو واضح اکثریت سے شکست دی۔ سابق امریکی فوجی سرجن کے طور پر عراق جنگ میں خدمات انجام دینے والے نومنتخب ارکانِ کانگریس 2024 اور 2025 کے دوران غزہ میں میدانِ جنگ میں طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر آدم حموی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سستے مکانات، صحت عامہ کی بہتری، غیر قانونی تارکینِ وطن کو شہریت دینے اور اسرائیل کو امریکی فوجی امداد کی فوری بندش کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ہیلتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آفتتاح کردیا
4 November 2026
الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی
4 November 2026
ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب
4 November 2026
وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی
4 November 2026
عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما
4 November 2026
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن
4 November 2026
مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
4 November 2026