سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
Web Desk
6 November 2026
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ایک اہم صدارتی بیان متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، جس میں مسلح تنازعات کے دوران بھی تمام ممالک پر سفارتی روابط قائم رکھنے اور تنازعات کے پائیدار سیاسی حل پر زور دیا گیا ہے۔ نومبر کی صدر اور لٹویا کی سفیر سانیتا پاولوتا-ڈیس لینڈس کی زیر صدارت منظور ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے باوجود ثالثی اور مکالمے سے شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سید حیدر شاہ نے بیان کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا، جو جولائی 2025 میں پاکستان کی صدرات کے دوران منظور ہونے والی قرارداد 2788 کے اصولوں پر مبنی ہے۔ سلامتی کونسل نے سیکریٹری جنرل، علاقائی تنظیموں اور عالمی عدالتِ انصاف کے سفارتی کردار کی توثیق کرتے ہوئے تصادم روکنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026
چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا
6 November 2026
پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب
6 November 2026
پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
6 November 2026