90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
Web Desk
4 November 2026
جاپان سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ باڈی بلڈر توشیسوکے کانازاوا نے غیر معمولی جسمانی طاقت اور فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق توشیسوکے کانازاوا نے حال ہی میں جاپان ماسٹرز باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں 85 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے زمرے میں شاندار فتح حاصل کی، جس کے ساتھ ہی ان کے مجموعی قومی اعزازات کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ وہ اسپین کے شہر سانتا سوسانا میں منعقدہ آئی ایف بی بی (IFBB) ورلڈ فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں بھی شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے سے کئی دہائیاں کم عمر کھلاڑیوں کا مقابلہ کر کے سب کی داد سمیٹی۔
توشیسوکے کانازاوا اپنی اس زبردست فٹنس کا راز روایتی جاپانی غذا، مکمل سبزی خوری، براؤن رائس، ناٹو، میسو سوپ اور کچے انڈوں کو قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے زندگی میں کبھی سگریٹ یا شراب کو ہاتھ نہیں لگایا اور 90 سال کی عمر میں بھی باقاعدگی سے جم کی مشینوں پر پٹھوں کو مضبوط بنانے والی ورزشیں کرتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ہفتے میں کم از کم دو دن مسلز بنانے والی جسمانی سرگرمیاں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026
شفاف سر اور سبز آنکھوں والی نایاب مچھلی کی پہلی بار ویڈیو ریکارڈ
3 November 2026
فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی
2 November 2026
انسان تو انسان، پرندے بھی جھوٹ بولنے لگے، سائنسدان بھی حیران
2 November 2026
امریکا: پہلی بار آن لائن لاٹری کھیلنے والی خاتون لاکھوں ڈالر کا انعام جیت گئی
1 November 2026
دبئی کے نائٹ کلبز میں خوف کا نیا روپ، بھوت پریت کے سائے میں موسیقی کا جادو
31 October 2026
شہری پرندے خواتین سے ڈرتے ہیں؟ نئی دلچسپ تحقیق
29 October 2026