LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

انسان تو انسان، پرندے بھی جھوٹ بولنے لگے، سائنسدان بھی حیران

Web Desk

2 November 2026

انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی دھوکہ دینے اور فریب کاری کے دلچسپ رویے پائے جاتے ہیں جن کی واضح مثال افریقہ میں پایا جانے والا چھوٹا سا پرندہ ‘ڈرونگو’ ہے، جو مختلف آوازوں کی نقل کر کے دوسرے جانوروں کو ان کی خوراک سے محروم کر دیتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ڈرونگو خاص طور پر ‘میرکاٹ’ نامی جانوروں کو نشانہ بناتا ہے اور خطرے کی جھوٹی آوازیں نکال کر انہیں بھاگنے پر مجبور کرتا ہے، جس کے بعد وہ ان کا چھوڑا ہوا کھانا کھا لیتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس پرندے کی 50 سے زائد مختلف آوازیں ریکارڈ کی ہیں، جبکہ ماہرِ حیوانیات جیمز اوہانلون نے اپنی کتاب ’لائرز، چیٹرز اینڈ میمز‘ میں اس نوعیت کے دیگر حیوانی رویوں کا بھی ذکر کیا ہے، تاہم سائنسدان اس عمل کو براہ راست انسانی شعوری جھوٹ قرار دینے سے گریز کرتے ہیں۔