LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل

جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا

Web Desk

4 November 2026

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) میں ریبیز انسیفلائٹس (Rabies Encephalitis) میں مبتلا ایک اور کم عمر مریض دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گیا، جہاں جان بحق ہونے والا 12 سالہ بچہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کا رہائشی تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، 12 سالہ بچے کو یکم نومبر 2026ء کی شام شدید تشویشناک حالت میں جے پی ایم سی کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گیا تھا، جہاں اس میں تیز بخار، پانی سے خوف محسوس کرنے (Hydrophobia) اور چڑچڑے پن کی واضح علامات موجود تھیں۔ طبی حکام نے انکشاف کیا کہ بچے کو تقریباً ایک ماہ قبل کتے نے بائیں آنکھ کے قریب شدید زخمی کیا تھا۔ کتے کے کاٹنے کے بعد بچے کو ریبیز سے بچاؤ کی دو ابتدائی خوراکیں تو دی گئی تھیں، تاہم اینٹی ریبیز امیونوگلوبیولن (RIG) کی لازمی ویکسین فراہم نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے وائرس دماغ تک پھیل گیا۔

ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود بچہ 4 نومبر کی شام 5 بجے کے قریب دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اگر زخم چہرے یا آنکھ کے قریب ہو تو اینٹی ریبیز امیونوگلوبیولن کا بروقت لگانا بچے کی جان بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے۔