LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق

جعلی فلو ویکسین کی مارکیٹوں میں سپلائی کا انکشاف، ڈریپ کا الرٹ جاری

Web Desk

1 November 2026

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک کی مختلف مارکیٹوں میں انفلوئنزا اور فلو سے بچاؤ کی جعلی ویکسینز کی سپلائی کا انکشاف کرتے ہوئے ‘انفلو ویک ٹیٹرا’ (Influvac Tetra) اور ‘ویکسی گرپ ٹیٹرا’ (Vaxigrip Tetra) کے جعلی بیچز پر پروڈکٹ الرٹس جاری کر دیے ہیں۔ ڈریپ کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں ایبٹ فارما اور سنوفی کے نام سے جاری ان جعلی پروڈکٹس میں ‘ویکسی گرپ ٹیٹرا’ کا بیچ نمبر Y4B34 اور لاہور میں موجود ‘انفلو ویک ٹیٹرا’ کا بیچ نمبر P13 جعلسازی سے تیار کردہ پائے گئے ہیں۔ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ناپائیدار معیار کی یہ جعلی ویکسینز انسانی صحت کے لیے شدید خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، جبکہ تمام صوبائی ڈرگ کنٹرول حکام کو مارکیٹ سے متعلقہ بیچز فوری ضبط کرنے اور شہریوں کو کسی بھی منفی اثر کی صورت میں فارماکوویجیلنس سینٹر کو مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔