LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

Web Desk

31 October 2026

پاکستان بھر میں کم عمر بچوں میں جان لیوا مرض ایچ آئی وی (ایڈز) کے کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر طبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ قومی صحت کی جانب سے اس سنگین مسئلے کے اعداد و شمار باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں پیش کر دیے گئے ہیں۔ پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سندھ کا صوبہ اس حوالے سے سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی 3 ہزار 900 بچے ایڈز سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ایسے متاثرہ بچوں کی تعداد 1 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 جبکہ گلگت بلتستان میں ایڈز کا ایک مریض بچہ موجود ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایوان کو بتایا کہ اس موذی وائرس (ایچ آئی وی) کی مزید منتقلی کو روکنے اور متاثرہ بچوں کی بروقت دیکھ بھال کے لیے وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ ستمبر 2026ء کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایچ آئی وی کے کل متاثرہ مریضوں کی تخمینہ شدہ تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 214 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے اب تک 92 ہزار 148 مریض باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے 67 ہزار 878 مریض اس وقت لائف سیونگ ’اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی‘ (ART) پر موجود ہیں۔