پاکستان میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز، ماہرینِ نفسیات کی شدید قلت کا انکشاف
Web Desk
30 October 2026
وزارتِ صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی کل تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ملک بھر میں نفسیاتی امراض کے ماہرین کی شدید قلت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
وزارتِ صحت کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، سال 2019 میں پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ تھی، جو بڑھ کر سال 2023 میں 3 کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچی۔ اس طرح محض چند سالوں (2019 تا 2023) کے دوران ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد میں 24 لاکھ کا نمایاں اور تشویش ناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذہنی امراض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
رپورٹ میں ملک میں ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے ماہرینِ نفسیات (Psychiatrists) کی تشویش ناک کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ قومی سطح پر صرف 150 ماہرینِ نفسیات باضابطہ طور پر رجسٹرڈ ہیں، جس کے تناسب سے پاکستان میں دو لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں کے لیے بمشکل ایک ماہرِ نفسیات دستیاب ہے۔ صوبائی سطح پر رجسٹرڈ ماہرینِ نفسیات کی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 122، جبکہ بلوچستان میں صرف 44 ماہرینِ نفسیات قومی سطح پر رجسٹرڈ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنے والی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026