کروڑ پاکستانی ذہنی امراض میں مبتلا، 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، وزارت قومی صحت کا انکشاف
Web Desk
30 October 2026
وزارتِ قومی صحت نے قومی اسمبلی میں ایک تشویشناک رپورٹ پیش کی ہے جس کے مطابق ملک کے 25 کروڑ شہریوں میں سے 3 کروڑ 24 لاکھ افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں، جبکہ ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ، 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں جن میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذہنی امراض کے مریضوں کی تعداد 2019ء میں 3 کروڑ تھی جو 2023ء تک بڑھ کر 3 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی، یعنی پانچ برسوں میں اس میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ اکیلے اسلام آباد میں ذہنی امراض کے شکار شہریوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔ ملک کو ماہرینِ نفسیات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور قومی سطح پر صرف 1,050 ماہرِ نفسیات رجسٹرڈ ہیں، جس کے تحت دو لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں کے لیے بمشکل ایک ماہرِ نفسیات موجود ہے۔ صوبائی رجسٹریشن کے اعتبار سے پنجاب میں 406، سندھ میں 228، خیبر پختونخوا میں 122 اور بلوچستان میں 44 ماہرِ نفسیات رجسٹرڈ ہیں۔
وزارتِ صحت کی دستاویز کے مطابق پاکستان ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے اور اس بیماری سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق ملک میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 90 لاکھ جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے، اس طرح مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ افراد ان موذی امراض میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں ہر سال 48 ہزار افراد ہیپاٹائٹس کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں، جبکہ سال 2024ء میں ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے انفیکشنز سامنے آئے۔
ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں 4 لاکھ 17 ہزار سے زائد ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد موجود ہیں جن میں سے 92,148 افراد رجسٹرڈ ہیں اور 67,878 افراد اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی (ART) پر ہیں۔ سال 2010 کے مقابلے میں 2024ء میں سالانہ کیسز کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ کر 48 ہزار تک جا پہنچی ہے، جبکہ اسکریننگ کی سہولیات بہتر ہونے سے اسکریننگ کی سالانہ تعداد 37,944 سے بڑھ کر 3 لاکھ 74 ہزار ہو گئی ہے۔
مزید برآں، جنوری 2025ء سے جون 2026ء کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 3,900 بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا، جن میں سندھ 1,915 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پنجاب میں 1765 بچے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں 1 بچہ ایچ آئی وی سے متاثر پایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ
31 October 2026
مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین
31 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
31 October 2026
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026