راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ملحقہ ہسپتالوں کے سالانہ بجٹ کی منظوری
Web Desk
30 October 2026
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (RMU) کے سینڈیکیٹ اجلاس میں مالی سال کے لیے 3 کروڑ 86 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ طبی درسگاہوں میں تعلیمی و انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کے لیے نئے سینڈیکیٹ ممبران کی نامزدگی، انڈر گریجویٹ اٹینڈنس پالیسی 2027 اپنانے، اور بورڈ آف ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے لیے نئی نامزدگیوں کی بھی توثیق کی گئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کے مالی معاملات میں سو فیصد شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے، اور طبی درسگاہوں میں جدید ریسرچ و تحقیق کو بھی بھرپور انداز میں پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، پنجاب بھر میں نئے اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جبکہ صوبے کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز میں ’انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنسی میڈیسن‘ کا قیام بھی لازمی طور پر یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
31 October 2026
سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم
31 October 2026
پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج
31 October 2026
ملک بھر میں تیسری ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی
31 October 2026
مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
31 October 2026
یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا: عباس عراقچی
31 October 2026
سوشل میڈیا کیس: عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کی کراچی کی ضلعی عدالت سے ضمانت منظور
31 October 2026
ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
31 October 2026