LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ

واٹس ایپ کا گروپ چیٹ کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان

Web Desk

1 November 2026

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے اور جدید فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے فیچرز کے تحت اب چیٹ لسٹ میں ‘مینشنز اینڈ ریپلائیز’ کا فلٹر شامل کیا گیا ہے، جس سے صارف صرف وہی چیٹس دیکھ سکے گا جہاں اسے ٹیگ یا جواب دیا گیا ہو۔ اس کے علاوہ سب سے اہم تبدیلی کے طور پر اہم پیغامات کو 24 گھنٹے یا 30 دن کے محدود وقت کے بجائے غیر معینہ مدت (ہمیشہ) کے لیے پِن کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔ کمپنی نے گروپ میں نئے شامل ہونے والے ارکان کو پرانے حالیہ پیغامات دکھانے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ صرف مخصوص گروپ ممبران کے لیے ‘گروپ سٹیٹس شیئرنگ’ کا فیچر بھی پیش کر دیا ہے، جو 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائے گا۔