LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا: عباس عراقچی ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے جہاز میں فضائی عملے کو مکے مارنے و کاٹنے پر معافی مانگ لی پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب، امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا عالمی بینک کی سندھ میں پراپرٹی ریونیو بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ ایران مشرق وسطیٰ کا غنڈہ، مذاکرات کرنا چاہتا، رابطے میں ہے: ٹرمپ طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری، متعدد صوبوں میں حملوں کے دعوے روس اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی حقیقی پیشرفت نہیں ہوئی، سرگئی لاوروف مشرقِ وسطیٰ میں حالات مزید خراب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ایران کے لاوان جزیرے کے قریب جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی

اماراتی ریاست میں خودکار گاڑیوں کی آزمائش کا مرکز قائم، روبوٹیکسی ٹرائلز میں توسیع

Web Desk

31 October 2026

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ نے خودکار (آٹونومس) گاڑیوں کی آزمائش کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کرتے ہوئے روبوٹیکسی کے تجربات کا دائرہ کار ’الضعیت ساؤتھ‘ تک بڑھا دیا ہے، جسے مستقبل کے جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کی تیاری میں ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز خودکار نقل و حرکت کا فریم ورک اور ’آٹونومس وہیکل سینڈ باکس‘ منصوبہ باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا ہے۔ اس پُوقار تقریب میں متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی سمیت مختلف اہم سرکاری اداروں، معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی جدید ٹیکنالوجی کو آزمانے اور جانچنے کے لیے ایک مربوط اور محفوظ ماحول فراہم کرنا، اور خودکار گاڑیوں اور جدید نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والی بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں کو اپنی طرف راغب کرنا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق، روبوٹیکسی کے ابتدائی تجربات رواں سال کے اوائل میں جزیرہ المرجان پر شروع کیے گئے تھے، جن کے دوران ان گاڑیوں نے کامیابی کے ساتھ 21 ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کیا۔ اس دوران حاصل ہونے والے عملی اعداد و شمار (ڈیٹا) کی مدد سے گاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، حقیقی اور پیچیدہ سڑکوں کے حالات میں ان کی صلاحیت اور مستقبل کی آپریشنل ضروریات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اب روبوٹیکسی کے ان تجربات کو الضعیت ساؤتھ تک بڑھانے کا اصل مقصد مختلف مقامات، روٹس اور زمینی حالات میں خودکار گاڑیوں کی کارکردگی کو مزید جانچنا ہے تاکہ مستقبل میں انہیں ریاست کے وسیع تر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا باقاعدہ اور محفوظ حصہ بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جزیرہ المرجان پر خودکار ’روبوبس‘ کی آزمائش بھی کامیابی کے ساتھ کی جا چکی ہے۔