اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
Web Desk
2 November 2026
پاکستان کے اگنائٹ – نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ‘نیشنل انکیوبیشن سینٹرز’ (NICs) پروگرام نے لندن میں منعقدہ کامن ویلتھ ٹیلی کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (CTO) ڈیجیٹل ایکسیلنس ایوارڈز 2026 میں ‘ڈیجیٹل پالیسی و ریگولیٹری ایکسیلنس ایوارڈ’ اپنے نام کر لیا ہے۔ سی ٹی او کے 56 رکن ممالک کے درمیان ملنے والی یہ پذیرائی پاکستان میں نئے کاروباروں، ٹیکنالوجی کی جدت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا عالمی اعتراف ہے۔ وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کے “ڈیجیٹل طور پر بااختیار پاکستان” وژن کے تحت اگنائٹ کے اس منصوبے نے ملک بھر میں ینگ انٹرپرینیورز کو سرمایہ کاری، تربیت اور وسائل کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر پائیدار ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کا نمونہ قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بائنانس نے سائبر حملے میں چوری ہونے والی رقم میں سے 90 فیصد کی تلافی کر دی
1 November 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار اے آئی سے بنا وائرس انسان میں داخل کر دیا
1 November 2026
سائنسدانوں نے سہارے کے بغیر چلنے والا روبوٹک ہاتھ تیار کر لیا
1 November 2026
واٹس ایپ کا گروپ چیٹ کے لئے متعدد نئے فیچرز کا اعلان
1 November 2026
اینڈرائیڈ صارفین ’ایس ایم ایس آف ڈیتھ‘ سے ہوجائیں ہوشیار!
1 November 2026
اماراتی ریاست میں خودکار گاڑیوں کی آزمائش کا مرکز قائم، روبوٹیکسی ٹرائلز میں توسیع
31 October 2026
چین میں 13 فٹ طویل ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
30 October 2026
متحدہ عرب امارات میں بغیر پروگرامنگ ویب سائٹس اور موبائل ایپس بنانے کا نیا منصوبہ
29 October 2026