LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی ترقی پذیر ممالک کو عالمی مالیاتی نظام میں یکساں مواقع دینا ہوں گے: مصدق ملک نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ 26 نومبر احتجاج کیسز: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسد قیصر اور لطیف کھوسہ سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں بلدیاتی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر نے 10 نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال

ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی

Web Desk

2 November 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد ایران کی پیش کردہ 7 نکاتی تجویز ہے اور اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایرانی مطالبات کی منظوری ناگزیر ہے۔ اسماعیل بقائی نے امریکہ پر پچھلے دو برسوں میں سفارتی عمل کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا اور اسرائیلی حکام کے خلاف کارروائی پر عالمی فوجداری عدالت (ICC) پر امریکی دباؤ کی شدید مذمت کی۔ ترجمان نے اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ اور لبنان میں جاری مظالم اور سرد موسم میں امداد کی بندش کے باوجود عالمی برادری اور یورپی ممالک بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔