LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ

فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

Web Desk

31 October 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار فیصل قریشی کو جم سے اپنی باڈی (مسلز) کی نمائش کرنے والی ایک تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے مسلز اور فٹنس کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں فیصل قریشی نے اپنے فٹنس سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ وہ پچھلے 6 سال سے باقاعدگی سے ورزش کر رہے ہیں، تاہم دو سال قبل انہیں صحیح معنوں میں غذائیت (نوٹریشن) کی اصل اہمیت اور طاقت کا اندازہ ہوا۔ انہوں نے لکھا کہ کامیابی کا انحصار صرف اس بات پر نہیں کہ آپ کتنی سخت محنت یا ورزش کرتے ہیں، بلکہ اس کا تعلق اس سے ہے کہ آپ کیا کھاتے ہیں، کتنا کھاتے ہیں، کب کھاتے ہیں اور جسم کو درکار غذائی اجزاء کو سمجھنا کتنا ضروری ہے۔ مناسب ورزش سے لے کر ریکوری اور وٹامنز تک سب کچھ سمجھداری سے جڑا ہے۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ان کی عمر میں نتائج ملنے میں کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے، لیکن اگر آپ کے پاس درست معلومات، مستقل مزاجی اور نظم و ضبط ہو تو منزل ضرور ملتی ہے۔

تاہم، سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی یہ تصویر سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی، اور مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔