معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لی، لاہور کی فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کردی
Web Desk
31 October 2026
پاکستان کے معروف فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز نے لاہور کی فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی ہے، اور فیملی کورٹ کے معزز جج زاہد بشیر نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی باضابطہ ڈگری جاری کر دی ہے۔
درخواست گزار مہناز کی جانب سے عدالت میں معروف وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے۔ دائر کردہ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکار معمر رانا شراب نوشی کے عادی تھے اور نشے کی حالت میں گھریلو تشدد اور بدزبانی کا نشانہ بناتے تھے۔ درخواست کے مطابق انہوں نے متعدد مرتبہ اپنی بیٹیوں کے سامنے بھی شراب کے نشے میں گالم گلوچ کی، جس کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو شدید ذہنی اذیت اور نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔
درخواست گزار کے مطابق ان کی معمر رانا کے ساتھ شادی 24 اکتوبر 1998 کو ہوئی تھی اور اس طویل ازدواجی رشتے سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ شادی کو تقریباً 28 سال گزرنے کے باوجود معمر رانا نے گھر کے بنیادی اخراجات تک برداشت نہیں کیے اور خاوند کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ درخواست میں مزید بتایا گیا کہ خاندان کے افراد اور رشتہ داروں نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانے کے لیے متعدد بار کوششیں کیں، لیکن انہوں نے اپنا علاج کروانے یا رویہ بدلنے سے صاف انکار کر دیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب وہ اداکار معمر رانا کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی نہیں گزار سکتیں، لہٰذا عدالت سے استدعاہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور کی فیملی کورٹ نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں کا انکشاف
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
2 November 2026
کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں
1 November 2026
فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
31 October 2026
اداکار احسن خان کے گانے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا
31 October 2026
ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی
31 October 2026
فلم کانٹے کے ہدایت کار سنجے گپتا چل بسے
31 October 2026