LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

انگلینڈ کی سہ ملکی سیریز میں پہلی کامیابی، سری لنکا کو 55 رنز سے شکست

Web Desk

29 October 2026

لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی، اور یوں ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹ لی۔

387 رنز کے انتہائی مشکل ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 331 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کوشل مینڈس نے 89 اور ایوشکا فرنینڈو نے 48 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ سہان آراچیگے نے 30 اور جنیت لیانج نے 27 رنز اسکور کیے، تاہم داسن شاناکا اور کامیندو مینڈس صرف 4، 4 رنز ہی بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیام ڈاؤسن نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جب کہ سونی بیکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پہاڑ جیسا سکور یعنی 386 رنز بنا ڈالے۔ انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ نے انتہائی طوفانی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 167 رنز کی ناقابلِ شکست و شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ ٹام بینٹن نے 74 اور ہیری بروک نے 44 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ یاد رہے کہ اس میچ سے قبل ہی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں۔