میرے ڈرامے ہمیشہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں:سینئراداکارہ صبا فیصل کا دعویٰ
Web Desk
20 December 2025
پاکستانی ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ان کے ڈرامے عموماً مقبولیت کی بلندیوں کو چھوتے ہیں۔
سینئر اداکارصبا فیصل کا شمار ملک کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ڈراموں اور مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈرامے میں میں ہوتی ہوں وہ اچھا ڈرامہ ہوتا ہے اور میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہہ سکتی ہوں کہ نیا بننے والا ڈرامہ بھی ہٹ ہوگا۔
صبا فیصل نے رمضان کے دوران کیے گئے دو ڈراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ڈراموں کو عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، اپنے حالیہ ڈرامے آس پاس کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ڈرامہ انہیں پیش کیا گیا تو انہوں نے ابتدا میں سوچا کہ اس میں ان کے لیے کچھ خاص نہیں ہے تاہم بعد میں اس ڈرامے نے ناظرین کی بڑی توجہ حاصل کی۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026