گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا
Web Desk
28 October 2026
کراچی میں ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب ایک رہائشی گھر کے اندر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی دونوں سگی بہنیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت 25 سالہ صوبیہ اور 23 سالہ حرا کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع کے دوران ملزم بھائی ریحان نے طیش میں آ کر اپنی دونوں بہنوں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ واقعے کے فوری بعد دونوں خواتین کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکیں۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس کی ٹیمیں اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مزید برآں، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ دونوں خواتین کے والد کا محض پانچ روز قبل ہی انتقال ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا
28 October 2026
امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026