سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
Web Desk
26 October 2026
طبی ماہرین کی ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ’ہائی وینٹیلیشن بریتھ ورک‘ (HVB) یعنی تیز اور گہری سانس لینے کی مخصوص مشقوں کے ذریعے بغیر کسی دوا یا منشیات کے انسان کے شعور اور ذہنی کیفیت میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی ماہر ہانا اڈولفی کے مطابق ان مشقوں کو آزمانے والے افراد نے ذہنی وسعت، کائنات سے گہرے تعلق اور ’اوشینک اسٹیٹس‘ جیسے احساسات کا تجربہ کیا، جو بعض نفسیاتی اثرات رکھنے والی ادویات (LSD) کی درمیانی مقدار سے پیدا ہونے والے اثرات سے مشابہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ قانونی، کم خرچ اور ادویات سے پاک ہے، جو مستقبل میں انسانی شعور کی فہم اور ذہنی صحت و نفسیاتی امراض کے علاج کے نئے طریقوں کی دریافت میں نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
وزیراعظم 27 اکتوبر کو پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال کا افتتاح کریں گے: مصطفیٰ کمال
26 October 2026
فرانس: شمونڈا وائرس سے انسان کے متاثر ہونے کا پہلا کیس ، مریض ہلاک
25 October 2026
پاکستان میں تین دہائیوں میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ہوئی: عائشہ رضا فاروق
24 October 2026