نور زمان عالمی نمبر 4 کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Web Desk
22 October 2026
پاکستان کے 22 سالہ ابھرتے ہوئے اسکواش اسٹار نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا میں جاری پی ایس اے (PSA) ‘گولڈ سلیکون ویلی اوپن’ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
کیلیفورنیا کے شہر ریڈووڈ سٹی میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں نور زمان نے ورلڈ نمبر 4 اور دفاعی چیمپئن مصر کے کریم عبدالجواد کو 1-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ 52 منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نور زمان نے 9-11، 7-11، 11-9 اور 6-11 سے فتح اپنے نام کی۔ سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے اور 2025 کے انڈر 23 ورلڈ چیمپئن نور زمان نے کامیابی کے بعد عزم ظاہر کیا کہ وہ عالمی سطح پر ٹاپ کھلاڑیوں کو شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ 1 لاکھ 43 ہزار 500 ڈالر انعامی رقم والے اس ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے والے نور زمان حال ہی میں 5 پی ایس اے ٹائٹلز جیت کر عالمی درجہ بندی کے ٹاپ 30 کھلاڑیوں میں شامل ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ایونٹ کے ایک اور میچ میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان کو مصر کے تجربہ کار کھلاڑی محمد الشوربگی کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026