LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 2 بحری جہاز پہنچ گئے، 7 ہزار 600 میٹرک ٹن سے زائد گیس درآمد پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز پر ای پاسپورٹ کا اجرا شروع تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی امریکی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام پہلی ’شاہکار فنکار‘ ایلومنائی آرٹسٹ نمائش کا افتتاح، مینا ہارون کے فن پارے پیش وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی: لیاقت بلوچ ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب پنجاب اسمبلی اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرنے کی تیاری، اہم بلز اور آرڈیننس پیش ہونے کا امکان وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں مین ہٹن طرز کا منصوبہ بنانے کا اعلان، سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت وزارت خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی سالانہ مالی رپورٹ جاری لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری

Web Desk

22 October 2026

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران معروف قومی و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر تیار کردہ ادویات کے 5 بیچز کو جعلی قرار دیتے ہوئے ریپڈ الرٹس جاری کر دیے ہیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی کے مطابق معدے کے سیرپ ’میوکین‘، انفیکشنز کی اینٹی بائیوٹک ’آگمنٹین‘ اور ’ویلوسیف‘ کیپسول کے علاوہ اینٹی الرجک اسپرے ’نیزومٹ‘ اور پٹھوں کی سوزش کی دوا ’نوسپا فورٹ‘ کے جعلی بیچز کی مارکیٹ میں سپلائی ثابت ہوئی ہے، جن کے لیبارٹری نمونوں میں اصل خام مال سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔ ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ ان غیر قانونی ادویات کا استعمال شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اور اس ضمن میں تمام صوبائی ڈرگ حکام کو مارکیٹ سے ان متعلقہ بیچز کو فوری طور پر ضبط کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔