LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حنا پرویز بٹ کی باتیں حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتی ہیں: عظمیٰ بخاری صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات، میٹا پر 25 ارب ڈالر جرمانہ عائد وزیراعظم خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے یومِ فتحِ مظفرآباد آج منایا جا رہا ہے، کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ سپریم کورٹ: ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول

افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر بھی دراندازی کی کوشش، چین کی سخت تنبیہ

Web Desk

22 October 2026

افغان طالبان کے اہلکاروں نے چین کی سرحدی سرحد پر دراندازی کی ناکام کوشش کی ہے، جس پر چینی حکام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کی سخت تنبیہ کی ہے۔

افغان جریدے ‘افغانستان انٹرنیشنل’ کی رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی اور غیر قانونی دراندازی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وخان راہداری (Wakhan Corridor) کے قریب سے دراندازی کی اس تازہ کوشش پر چینی سرحدی فورسز نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے افغان طالبان کو وارننگ جاری کی۔

طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے چین نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغان سرحد پر کڑی نگرانی، خاردار باڑ کی تنصیب اور جدید کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا نظام نافذ کر رکھا ہے۔ دراندازی اور دہشت گردی کے خطرات کے سبب چین نے افغانستان کے ساتھ متصل واخان بارڈر کراسنگ کو تاحال مکمل طور پر بند رکھا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خطے کے تمام ممالک افغانستان سے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے باعث اپنی سرحدوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔