LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: عرفات منہاس، سلمان علی آغا اور حارث رؤف کی ترقی

Web Desk

22 October 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی پوزیشنز میں بہتری آئی ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے برعکس محمد رضوان اور فخر زمان تین تین درجے تنزلی کے بعد بالترتیب 35ویں اور 44ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ صائم ایوب 8 درجے تنزلی کے ساتھ 54ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں اسپنر ابرار احمد کی دوسری اور شاہین آفریدی کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف 2 درجے بہتری کے ساتھ 21ویں، نسیم شاہ 4 درجے ترقی کے بعد 45ویں، جبکہ انگلینڈ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عرفات منہاس 33 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 83ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ شاہین آفریدی دو درجے بہتری کے ساتھ 17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔