پی ایس ایل 12 : ڈائریکٹ سائننگ، پلیئر آکشن اور مارکی کھلاڑی کے حوالے سے اہم فیصلے
Web Desk
23 October 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایچ بی ایل پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ سیزن 12 کے لیے پلیئر آکشن کا انعقاد 23 جنوری کو ہوگا، جبکہ ایونٹ 18 مارچ سے 2 مئی تک ملک کے 5 سے 6 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 اکتوبر سے 23 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے تحت ہر فرنچائز ایسے ایک مارکی کھلاڑی کو براہِ راست سائن کر سکے گی جو گزشتہ دو سیزنز نہ کھیلا ہو۔ چیئرمین محسن نقوی اور سی ای او سلمان نصیر نے عزم ظاہر کیا کہ تمام فرنچائزز کو متحرک کر کے اس سیزن کو مزید وسیع اور شائقینِ کرکٹ کے لیے یادگار بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس ایل 12 کا شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کو سامنے رکھ کر بنانے پر اتفاق
22 October 2026
جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 31 رنز سے شکست دے دی
22 October 2026
سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے ناممکن کو ممکن بنا دیا، انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست
22 October 2026
ہیری بروک نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا
22 October 2026
فاسٹ بولر میگن شٹ ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 میچوں کیلئے معطل
22 October 2026
نور زمان عالمی نمبر 4 کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
22 October 2026
اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا
22 October 2026
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: عرفات منہاس، سلمان علی آغا اور حارث رؤف کی ترقی
22 October 2026