LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید کا یونان کا سرکاری دورہ مکمل امارات میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ کا اجرا، کم از کم فیس 145 درہم مقرر اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات روس اور یوکرین کے درمیان 540 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، 270 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آئین اور قانون کے مطابق لگائی گئی: گورنر سندھ ماسکو میں ڈرون حملوں کا خطرہ، فضائی آپریشن کئی بار متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال

پی ایس ایل 12 کا شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کو سامنے رکھ کر بنانے پر اتفاق

Web Desk

22 October 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرِ صدارت پاکستان سپر لیگ (PSL) گورننگ کونسل کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں اور التوا سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ساؤتھ ایشین گیمز (South Asian Games) کے جدول کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 12 کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل 12 کا آغاز 18 مارچ 2026ء سے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ لیگ کا سپورٹ پیریڈ 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ 23 جنوری کو لاہور میں پلیئرز آکشن (Players Auction) منعقد کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 12 کے تمام مقابلے ملک کے 5 اہم شہروں—لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی—میں کرائے جائیں گے، جبکہ سیزن کا فائنل میچ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔