سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کی دستیابی غیر یقینی
Web Desk
21 October 2026
اکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر شان مسعود بائیں پنڈلی کی تکلیف کے باعث مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید دو سے تین ہفتے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کو پریزیڈنٹ ٹرافی کے ایک میچ کے دوران پنڈلی اور پٹھوں کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کا آخری راؤنڈ میچ بھی نہیں کھیل سکے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ان جری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ جلد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں اپنا ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔
تاہم، ذرائع کا بتانا ہے کہ ری ہیب کی مدت طویل ہونے کی وجہ سے شان مسعود کا سری لنکا کے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ 9 نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026