LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزارتِ تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، مفت پریمیم سبسکرپشنز کا اعلان آئندہ سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی: اویس لغاری اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان روانہ سرکاری حج سکیم: واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کیلئے ایک دن باقی میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے

آئندہ سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی: اویس لغاری

Web Desk

19 October 2026

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال جون سے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے پورے فیڈر کے بجائے صرف متعلقہ ٹرانسفارمر پر لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں فاروق احمد خان لغاری انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سال سے غیر فعال اس ایئرپورٹ کی ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے توسیع کی جا رہی ہے جو اگلے سال کے آخر تک مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت رن وے کو 10 ہزار فٹ تک لمبا اور 45 میٹر چوڑا کیا جا رہا ہے تاکہ رات کے وقت بھی لینڈنگ ممکن ہو سکے۔ انتظام و انصرام اور نئے صوبوں پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ن لیگ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کی حامی ہے اور اس حوالے سے پارٹی سطح پر مشاورت جاری ہے۔