میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نہ ملی تو عدالت سے رجوع کریں گے: جبران ناصر
Web Desk
19 October 2026
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو ترجمان وزیراعلیٰ کے سابقہ اعلامیے کے باوجود سندھ کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ 28 جولائی کو پی ای سی ایچ ایس سے لاپتہ ہونے والے نوجوان میر رضا علی خان کی لاش گلستان جوہر سے ملی تھی، جس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن 15 اکتوبر کو اپنی رپورٹ جمع کرا چکا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ پولیس کیس کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ عدالتی کمیشن نے پولیس کے موقف کے برعکس الگ رائے دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے فوری طور پر JIT تشکیل دے اور کمیشن کی رپورٹ متاثرہ خاندان کو فراہم کی جائے، بصورتِ دیگر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزارتِ تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت، مفت پریمیم سبسکرپشنز کا اعلان
19 October 2026
آئندہ سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی: اویس لغاری
19 October 2026
اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، نظام میں بہتری پر تبادلہ خیال
19 October 2026
پاک امریکا تعلقات پر سیمینار، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر زور
19 October 2026
حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا: ترجمان پاک فوج
19 October 2026
وفاق کے ساتھ چلیں گے، سب صوبوں کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے: فیصل کریم کنڈی
19 October 2026
متعدد قتل کے مجرم کو 15 سال بعد رہائی کا فائدہ نہیں ملنا چاہیے، پنجاب پروسیکیوشن کا سپریم کورٹ میں موقف
19 October 2026
آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
19 October 2026