پاکستان کا ٹرائی سیریز میں شاندار آغاز، سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا
Web Desk
18 October 2026
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔
میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری (107 رنز)، بابر اعظم کے 45 اور سعد بیگ کے 39 رنز کی بدولت 49.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز کا بڑا ہدف قائم کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 اور آسیتھا فرنینڈو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے رتھنائیکے 79 اور جنیت لیانج 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے موثر باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ، فہیم اشرف اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ 18 سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والی اس سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ سات میچوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے مطابق 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ چھاتی کے سرطان (Breast Cancer) سے آگاہی کے لیے منسوب کیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026