LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

بھارتی دہشت گردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے: شیری رحمان

Web Desk

19 December 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کو کوئی جواب نہیں دیا، بھارتی دہشت گردی سے خطے میں کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بھارت کو وقت دیا مگر اس نے جواب نہیں دیا، بھارت انٹرنیشنل ٹیررازم میں ملوث پایا گیا، سڈنی فائرنگ واقعہ میں بھی بھارتی شہری ملوث پائے گئے۔

شیری رحمان نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھی دیکھے کہ بھارت کا دہشتگردی میں کیا کردار ہے، یواین رپورٹ میں بڑے تنازعات پھیلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا، بھارت دہشتگردی اورسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کو انٹرنیشل سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان کا مؤقف سچ اورحقائق پر مبنی تھا، بھارت کا رویہ بہت غیر ذمہ دارانہ ہے۔

سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کا اصل چہرہ انٹرنیشنل کمیونٹیز کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، بھارت کے پاس اس وقت کسی چیز کا جواب نہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہمیشہ امن کی خواہش رکھی