LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

Web Desk

3 October 2026

برطانیہ میں جاری عالمی توانائی کے بحران کے باعث ڈیزل کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 2 پاؤنڈ فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی اوسط قیمت 174.71 پنس فی لٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جو ایران کے تنازع اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے آغاز سے اب تک تقریباً 41.9 پنس فی لٹر زیادہ ہے۔ برطانوی اداروں کے مطابق ایندھن کے نرخوں میں اس بے تحاشا اضافے کے بعد ایک عام فیملی کار کی ٹینکی فل کروانے کا خرچہ اب تقریباً 110 پاؤنڈز تک پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ، ہول سیل ڈلیوری اور دیگر صنعتی کاروبار شدید مالی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں، جس سے برطانیہ میں افراطِ زر (مہنگائی) مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی حکومت نے ایندھن کی دستیابی اور ذخائر کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کو اس تاریخی اضافے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے