مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر
Web Desk
17 October 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ (NPL) سے منسلک ہو گئے ہیں، جہاں انہیں لیگ کی فرنچائز سودرپشچم رائلز (Sudurpaschim Royals) کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
اپنے نئے تقرر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سودرپشچم رائلز کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنے پر بے حد پُرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال میں کرکٹ اور اس کے شائقین کے اندر ایک زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ نیپالی کرکٹ کلچر کا حصہ بننے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ نیپال پریمیئر لیگ کا باقاعدہ آغاز 26 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہوگا، جس میں دنیا بھر سے نامور کرکٹرز اور کوچز شرکت کر رہے ہیں۔ مصباح الحق اس سے قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ، چیف سلیکٹر اور حال ہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026