LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی

Web Desk

14 October 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کل ملتان میں ’مفتی محمود کانفرنس‘ منعقد کی جائے گی، جس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ پارٹی ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی رہنما کانفرنس میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ رہے ہیں، جبکہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس مہنگائی، بے روزگاری، آئین کے تحفظ، مدارس کے مسائل اور بدامنی کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا حصہ ہے اور اس کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ جے یو آئی کے مطابق یہ اجتماع جنوبی پنجاب کی سیاسی سمت کا تعین کرنے اور عوام کے حقوق کے تحفظ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔