LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم کا پاکستانی ہنر مندوں کیلئے یورپ میں قانونی روزگار بڑھانے پر زور

Web Desk

13 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برونر (Magnus Brunner) سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے ساتھ ساتھ محفوظ، منظم اور قانونی ہجرت کے عملی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستانی ہنر مند کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے قانونی ویزا و ہجرت کی راہ ہموار کرنے سے یورپی ممالک کی لیبر مارکیٹ کی ضروریات پوری ہوں گی اور انسانوں کی سمگلنگ کے خطرات کا بھی سدِباب ہو سکے گا۔ ملاقات کے دوران ’پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان 2019‘ کے تحت باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ یورپی کمشنر میگنس برونر نے غیر قانونی مائیگریشن کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے قانون سازی و ادارہ جاتی اقدامات کی تعریف کی اور مشترکہ لیبر موبلٹی کے فروغ کا اعادہ کیا