LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

Web Desk

14 October 2026

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب پولیس کے زیرِ تحویل اراکینِ قومی اسمبلی ثناء اللہ خان مستی خیل اور داور خان کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر نے یہ اقدام قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور طریقِ کار 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اٹھایا ہے، تاکہ دونوں اراکینِ اسمبلی جاری ایوان کے اہم اجلاس میں شرکت کر سکیں। ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں سیکرٹری وزارتِ داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس اسلام آباد اور سارجنٹ ایٹ آرمز کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ دونوں اراکین کو اجلاس میں پیش کیا جا سکے۔