LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم

دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی

Web Desk

12 October 2026

پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی نے ملک میں آئین کی بحالی، عوامی منڈیٹ کی واپسی اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے کل سے ملک گیر پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بندوق کے زور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چار کروڑ ووٹرز کا منڈیٹ چرایا گیا جبکہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین کے ذریعے میڈیا اور زبانی اظہار پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ ملاقات کے احوال سے متعلق باہر کچھ نہیں بتائیں گے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے سنگین حالات کے باوجود بلوچستان میں گورنر راج اس لیے نہیں لگایا جاتا کیونکہ وہاں حکومت کے ‘لاڈلے’ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جہاں ایمرجنسی نافذ نہیں ہے وہاں تمام اضلاع میں پرامن جمہوری جدوجہد جاری رہے گی اور اپوزیشن اس نظام کے خلاف جدوجہد اور مذاکرات دونوں راستے کھلے رکھے گی۔