پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
Web Desk
10 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اہم معرکے میں آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ سیریز پر قبضہ جمائنے اور فتح کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے قومی ٹیم میدان میں اترنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یاد رہے کہ 3 میچوں کی اس سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر (1-0) کی برتری حاصل ہے، جہاں پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ قومی کپتان اور کھلاڑیوں کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے اور ٹرافی اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں، جبکہ دوسری جانب سری لنکن ٹیم سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے اسے 1-1 سے برابر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ شائقینِ کرکٹ کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز اور زبردست مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026