LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ

ایف بی آر: انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی تجویز ، بزنس انٹیگریشن لازمی قرار

Web Desk

4 November 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کی تجویز دے دی ہے، جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے الیکٹرانک فائلنگ لازمی قرار دی جا رہی ہے۔
ترمیمی تجویز کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ اب صرف آن لائن جمع کرانا ضروری ہوگا۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے عوامی تجاویز اور اعتراضات سات دن کے اندر طلب کر لیے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق یہ اقدامات ٹیکس نظام میں ڈیجیٹل شفافیت کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ایف بی آر نے سیلز ٹیکس قوانین 2006 میں بھی ترمیم کر دی ہے اور اس حوالے سے نیا ایس آر او 2071 جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ روپے سے زائد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنے والے ریٹیلرز کے لیے بزنس انٹیگریشن لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ پانچ لاکھ روپے تک ودہولڈنگ ٹیکس دینے والے ریٹیلرز بھی نئے ضابطے کے دائرے میں آئیں گے۔ایف بی آر کے مطابق انٹیگریشن کا عمل سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 43A کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ترمیمی اقدامات کا مقصد ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ریونیو کے بہاؤ کو مؤثر بنانا ہے