پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان حسن خان امریکی سکواڈ میں شامل
Web Desk
8 October 2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر حسن خان کو متحدہ عرب امارات (UAE) اور نمیبیا کے خلاف جاری ‘آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2’ کی سہ فریقی سیریز کے لیے امریکی (USA) قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والے حسن خان، جنہوں نے 2018 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی، کا یہ پہلا بین الاقوامی سینیئر موقع ہوگا۔
حسن خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2017 میں پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کیا تھا، جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں سان فرانسسکو یونیکورنز کی جانب سے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ تین ایم ایل سی سیزنز میں 609 رنز بنانے کے ساتھ 24 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ علاوہ ازیں، حسن خان نے 2026 میں پاکستان سپر لیگ (PSL) میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026