LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

میسی نے شاندار انداز میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی

Web Desk

7 October 2026

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے آخری میچ کو شاندار فتح اور یادگار کارکردگی کے ساتھ ختم کر دیا ہے۔ بیونس آئرس کے ‘مونومینٹل اسٹیڈیم’ میں 85 ہزار سے زائد شائقینِ فٹبال کے سامنے کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں 39 سالہ میسی نے پہلے نکولس اوتامندی اور پھر نیکو پاز کے گولز میں معاونت کی، جبکہ 71ویں منٹ میں پنالٹی پر خود بھی گول اسکور کیا۔ یہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی طرف سے ان کا 126واں انٹرنیشنل گول تھا۔

اس تاریخی میچ کے ساتھ ہی لیونل میسی کے ارجنٹینا کے لیے 21 سالہ شاندار انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہو گیا۔ وہ قومی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 208 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے عظیم کھلاڑی کے طور پر رخصت ہوئے۔ میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران اور میچ کے بعد میسی جذباتی نظر آئے۔ اسٹیڈیم میں کھیل کے 10ویں منٹ پر ان کی جرسی نمبر 10 کے احترام میں 1 منٹ تک تالیاں بجائی گئیں جبکہ میچ کے اختتام پر ڈرون شو کے ذریعے اس عظیم فٹبالر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔