LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ، تفصیلات طے ہوگئیں

Web Desk

5 October 2026

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ دوسری بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کریں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کی سبکدوشی اور فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے شان ٹیٹ کے ساتھ معاہدے کی تمام تر تفصیلات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

شان ٹیٹ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کی نئی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے جلد پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ آئندہ اہم سیریز اور دوروں کے لیے قومی فاسٹ بولرز کی رہنمائی اور باؤلنگ شعبے کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔