LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے

ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر، پاکستان 29ویں نمبر پر رہا

Web Desk

4 October 2026

جاپان کے شہر ناگویا میں 2026ء کے ایشین گیمز رنگا رنگ اختتامی تقریب کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں، جس میں چین نے میڈلز کی جدول پر ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ چین نے ایونٹ میں شاندار اور جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 169 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 341 میڈلز اپنے نام کیے۔ میزبان ملک جاپان 63 طلائی، 95 چاندی اور 91 کانسی کے تمغوں (مجموعی طور پر 249 میڈلز) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے 39 طلائی، 43 چاندی اور 68 کانسی کے تمغوں (مجموعی طور پر 150 میڈلز) کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 10 تمغے حاصل کیے، جن میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ جدول پر 29ویں نمبر پر رہا۔ اختتامی تقریب کے ساتھ ہی مشعل بجھا کر ایشین گیمز کے اگلے ایڈیشن تک کے لیے ایونٹ کا باقاعدہ اختتام کر دیا گیا۔