کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Web Desk
4 October 2026
پاکستان کی تجربہ کار فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے باقاعدہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کائنات امتیاز نے اپنے کیریئر کے دوران 19 ایک روزہ (ون ڈے) اور 21 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی قومی ٹیم کا اہم حصہ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے جنوری 2023ء میں آسٹریلیا جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی اکتوبر 2022ء میں تھائی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کائنات امتیاز نے پہلے ہی کمنٹری اور میچ آفیشل کے شعبوں میں پیش رفت شروع کر دی تھی اور حال ہی میں انہوں نے بطور ویمن میچ ریفری اپنے نئے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ یاد رہے کہ کائنات امتیاز کا تعلق ایک اسپورٹس فیملی سے ہے؛ ان کی والدہ سلیمہ امتیاز بھی کرکٹ امپائرنگ سے وابستہ ہیں جو آئی سی سی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پینل میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون امپائر بنی تھیں اور 9 ون ڈے اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دے چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایشین گیمز جاپان سے برانز میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
6 October 2026
سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا ایکشن: بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں پر جرمانہ عائد
6 October 2026
امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ
6 October 2026
شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ، تفصیلات طے ہوگئیں
5 October 2026
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز، ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان
5 October 2026
ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر، چین بازی لے گیا
5 October 2026
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
5 October 2026
ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر، پاکستان 29ویں نمبر پر رہا
4 October 2026