سندھ حکومت کا جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Web Desk
17 December 2025
کراچی: سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پی ٹی اے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ تمام مشکوک گاڑیوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کیے جائیں اور جعلی سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والے گاڑیوں کا ریکارڈ محکمہ کی لائیو پورٹل پر اپڈیٹ کیا جائے۔
وزیر شرجیل انعام میمن نے تین دن کے اندر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے فزیکل معائنے سے بچنے کے لیے ایجنٹس کے ذریعے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کر رہے تھے۔
شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال نہ صرف قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر نے اعلان کیا کہ جو بھی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا، چاہے وہ ٹرانسپورٹر ہو یا ایجنٹ، اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026