ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 5، فضل حق فاروقی سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے
Web Desk
2 October 2026
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی (ILT20) سیزن 5 کی پلیئر نیلامی میں عالمی اور پاکستانی کرکٹ اسٹارز پر ریکارڈ ساز بولیاں لگائی گئیں، جہاں افغانستان کے فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نیلامی کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔ ایم آئی ایمریٹس نے فاروقی کو 3 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ انگلینڈ کے لیام لیونگ اسٹون 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں گلف جائنٹس، رحمان اللہ گرباز 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر میں گلف جائنٹس (رائٹ ٹو میچ) اور فاف ڈو پلیسی 3 لاکھ ڈالر میں دبئی کیپٹلز کا حصہ بنے۔ اس نیلامی کے موقع پر برینڈ ایمبیسیڈر بریٹ لی کے ساتھ اے بی ڈی ویلیئرز، ایلن ڈونلڈ اور شعیب ملک بھی موجود تھے۔
پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر یہ رہی کہ بابر اعظم، نسیم شاہ، فخر زمان اور شاداب خان کو دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز نے 80 ہزار ڈالر کی بیس پرائس پر اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ بابر اعظم اس سیزن کے ذریعے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ علاوہ ازیں، یو اے ای کے محمد وسیم اپنی کیٹیگری کے مہنگے ترین کھلاڑی ثابت ہوئے جنہیں ایم آئی ایمریٹس نے 2 لاکھ 10 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔ ایسوسی ایٹ ممالک کے متعدد نامور کھلاڑیوں پر بھی فرنچائزز نے بھاری بولی لگائی، جس سے سیزن 5 کے مزید سنسنی خیز ہونے کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026