غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
Web Desk
1 October 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مشکل حالات میں مل کر کام کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بھی بہتر ہوئے ہیں۔ نیا ناظم آباد اپارٹمنٹ ریٹ کی پبلک لسٹنگ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایس ای سی پی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارتکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کی راہیں کھلی ہیں، کراچی میں تعمیراتی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور اگر ہم اپنی غلطیوں کو درست نہیں کریں گے تو ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کی کوششوں سے پاکستان خطے میں ایک مثال بن کر ابھرا ہے، اور انشااللہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور معیشت کے طور پر سامنے آئے گا۔
متعلقہ عنوانات
گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر
1 October 2026
جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس
1 October 2026
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ
1 October 2026
میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور
1 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت
1 October 2026
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026