افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
Web Desk
1 October 2026
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بتایا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر کامیاب اور انتہائی درست فضائی کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں دو مختلف مقامات پر ‘فتنۃ الخوارج’ اور ‘فتنۃ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور عسکری سامان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں کی گئی اور اس دوران شہری آبادی کے تحفظ اور عدمِ جانی نقصان کو سو فیصد یقینی بنایا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ ‘آپریشن غضب لِلحق’ اور ‘عزمِ استحکام’ کے وژن کے تحت افغانستان میں موجود دہشت گردوں اور غیر ملکی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026