16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
Web Desk
1 October 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اپنا تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ پی ٹی اے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں ہے، اور اتھارٹی اپنے قانونی دائرہ کار سے تجاوز کر کے بچوں کی عمر کی تصدیق کا نظام قائم نہیں کر سکتی۔ جواب میں بتایا گیا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے نیا قانونی اور پالیسی فریم ورک تشکیل دینا ضروری ہے، جبکہ پی ای سی اے ترمیم 2025 کے تحت ’سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی‘ کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اب تک 17 لاکھ 89 ہزار سے زائد غیر قانونی لنکس کا جائزہ لے کر 15 لاکھ 77 ہزار سے زائد یو آر ایلز (88.20 فیصد) بلاک کیے جا چکے ہیں، جن میں اخلاق باختہ، اسلام مخالف اور ملکی سلامتی کے خلاف مواد شامل ہے۔ پی ٹی اے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں رجسٹرڈ نہ ہونے اور مقامی قوانین کی پابند نہ ہونے کی وجہ سے تکنیکی رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں، اس لیے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی اے کے قانونی دائرہ کار سے باہر مانگے گئے ریلیف کی حد تک درخواست خارج کی جائے۔ واضح رہے کہ اس کیس میں وزارتِ اطلاعات، وزارتِ داخلہ اور نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ نے بھی اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026