حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز
Web Desk
1 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بزرگ شہریوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ ہمارے ماضی کا عکس اور روشن مستقبل کے لیے ایک سبق ہیں، جنہوں نے اپنی جوانی کی توانائیاں اور قربانیاں دے کر ہمارے آج کو ممکن بنایا ہے۔ مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت اولڈ ہومز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، اولڈ ہوم میں مقیم بزرگوں کو حج کی سعادت بھی حاصل ہوئی ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک بسوں میں بزرگ شہریوں کو مفت سفر کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بزرگوں کا احترام اور بھرپور خدمت کریں۔
متعلقہ عنوانات
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026
معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ
1 October 2026
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب
1 October 2026
انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول
1 October 2026
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026